بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ لبیبا کے مفتی اعظم شیخ "صادق الغریانی" نے امریکی-عبری-عربی اتحاد پر ایران کے حملوں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے، امارات کے شیوخ سے مخاطب ہوکر لکھا: "یہ جنگ کچھ عبرتوں کی حامل ہے؛ منجملہ یہ کہ متحدہ عرب امارات ان دنوں ایرانی میزائلوں کا شدید درد اور بھاری اخراجات، اچھی طرح محسوس کر رہا ہے اور ان حملوں کو ٹال بھی نہیں سکتا۔
اماراتی حکام نے حالیہ 15 سالوں میں کسی بھی ایسی قوم کو نہيں چھوڑا جس نے اپنی آزادی اور اپنے مقدرات اپنے ہاتھ میں لینے کی کوشش کی سوا اس کے کہ انہوں نے دشمنوں کے ساتھ تعاون کیا اور ان قوموں کی آرزوؤں کو نابود کر دیا اور ان کے جسم وجان کو تہس نہس کیا۔
امارات نے طیاروں، ہتھیاروں اور سازشوں سے لیبیا میں لاکھوں انسانوں کا قتل عام کیا اور بے گھر کر دیا۔
اماراتی حکام اسلام دشمن قوتوں کی طاقت اور تعاون کی وجہ سے مغرور ہوگئے اور بھول گئے کہ طاقت صرف اللہ کے پاس ہے۔ اللہ کا فرمان ہے:
"وَلَوْ يَرَى الَّذِينَ ظَلَمُواْ إِذْ يَرَوْنَ الْعَذَابَ أَنَّ الْقُوَّةَ لِلّهِ جَمِيعاً وَأَنَّ اللّهَ شَدِيدُ الْعَذَابِ؛
اور کاش یہ ظالم لوگ عذاب کا مشاہدہ کر لینے کے بعد، سمجھ لیتے کہ ساری طاقتیں صرف اللہ ہی کی ہیں اور یقینا اللہ سزا دینے میں نہایت شدید ہے۔"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ